لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوا جس میں سابق کپتان شعیب ملک اور لیگ سپن با¶لر دانش کنیریا پیش ہوئے۔ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد لیگ سپنر دانش کنیریا نے میڈیا سے گفتگو میں اجتناب کرتے ہوئے کہا کہ 18 اگست کو میری سندھ ہائیکورٹ میں تاریخ ہے جس کے فیصلے کی روشنی میں ہی کوئی بات میڈیا سے کر سکوں گا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ درین اثناء قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ چھ سے آٹھ سال تک ملک کی نمائندگی کر سکتا ہوں، مکمل فٹ ہوں دورہ زمبابوے کے لیے موقع دیا گیا تو مایوس نہیں کرونگا۔ پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی نے جو دستاویزات مانگی تھیں انہیں فراہم کر دی ہیں۔