دبئی (آئی این پی) آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی جاری کر دی۔اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا بطور سرفہرست ہے جبکہ سری لنکن ٹیم کینگروز کے ہاتھوں مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد تیسری پوزیشن سے محروم ہوگئی ۔ جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ زمبابوے کی ٹیم بنگلہ دیش کو دو میچز میں ہرا کر 12 سے دسویں نمبر پر آگئی ہے۔ درجہ بندی میں آسٹریلیا 133 پوائنٹس کے ساتھ پہلے‘ بھارت 117 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے‘ جنوبی افریقہ 116 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے‘ سری لنکا 115 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے‘ انگلینڈ 106 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں‘ پاکستان 100 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔