چین نےبھی امریکی اسٹیلتھ ہیلی کاپٹرکے ملبے تک رسائی کی خبرکی تردید کردی،پاک فوج بھی اس خبرکی پہلے ہی تردیدکرچکی ہے

Aug 16, 2011 | 13:56

سفیر یاؤ جنگ
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چینی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہاہےکہ پاکستان نے امریکی اسٹیلتھ ہیلی کاپٹرکے ملبے تک رسائی نہیں دی اورنہ ہی چین نے اس طرح کاکوئی مطالبہ کیاتھا،وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی میڈیا کی رپورٹ غلط اورگمراہ کن ہے
واضح رہے کہ اس سے پہلے آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیاتھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں تباہ ہونے والے سٹیلتھ ہیلی کاپٹر تک چین کو رسائی نہیں دی گئ اور ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اتوار کو ایک برطانوی اخبار نے امریکی انٹیلی جنس عہدیدار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کے منع کرنے کے باوجود چین کو سٹیلتھ ہیلی کاپٹر تک رسائی دی تھی ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ رسائی کے بعد چین تباہ شدہ اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر کی تصاویر اور ملبے کے نمونے بھی اپنے ساتھ لے گیا۔خفیہ ادارے کے عہدیدار کے مطابق امریکا کے اعلیٰ حکام پاک فوج سے چین کو اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر تک رسائی دینے پر کئی مرتبہ گلہ کرچکے ہیں لیکن آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اس سے مسلسل انکارکرتےرہے ہیں۔ واضح رہے کہ دومئی کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن میں اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا تھا۔ امریکی فوجیوں نے ہیلی کاپٹر کو تو مکمل طور پر جلا دیا تھا لیکن دیوار کے دوسری طرف گرنےوالے ہیلی کاپٹر کی دم ان کی نظروں سے اوجھل رہی تھی۔
مزیدخبریں