گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اسلام آباد میں صدر زرادری سے ملاقات کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ کے حکومت میں فیصلے کے لیے اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

Aug 16, 2011 | 15:22

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں صدرزرداری اور ڈاکٹرعشرت العباد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ایم کیوایم نے سندھ کی وزارت داخلہ اور بلدیات مانگی ہیں جبکہ صدر کی جانب سے دونوں وزارتیں دینے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری اورگورنرسندھ کے درمیان کراچی میں امن وامان کی صورتحال اورسندھ میں بلدیاتی نظام سے متعلق اموربھی زیربحث آئےمذاکرات کے بعد امکان ہے کہ ایم کیو ایم آج سندھ حکومت میں واپس آجائے گی تاہم متحدہ کی وفاقی حکومت میں شمولیت عید کے بعد متوقع ہے۔
مزیدخبریں