محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فيصل آباد، سرگودھا، پشاور، ہزارہ ڈويژن اورکشمير ميں چند ايک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی. سب سے زيادہ بارش منڈی بہاؤالدين ميں اسی ملی ميٹرريکارڈ کی گئی جبکہ جہلم تینتالیس، کوٹلی چھبیس، سيالکوٹ اٹھارہ، چراٹ بارہ، منگلاگیارہ، لاہوردس، چکوال سات اورجوہرآباد ميں چھ، ملی ميٹربارش ريکارڈ کی گئی. تینتالیس ڈگری سينٹی گريڈ کے ساتھ دالبندين ملک کا گرم ترين شہررہا.