آسٹریلیا میں جاری انڈرنائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

Aug 16, 2012 | 12:11

خصوصی رپورٹر

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باون رنز بنائے۔ کیوی ٹیم کے بیٹسمین ہینری والش نے تینتیس اورروبرٹ اوڈونل نے انتیس نمایاں رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے ضیاالحق، احسان عدیل، محمد نواز نے دو، دو کھلاڑیوں کو پیویلین بھیجا۔

مزیدخبریں