کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس چار سال بعد پندرہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

Aug 16, 2012 | 22:44

کامرس رپورٹر

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی پندرہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ انرجی اسٹاکس میں زبردست تیزی، بینکوں کی جانب سے دو ہزار بارہ کی پہلی ششماہی کے دوران زبردست مالیاتی نتائج اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں اس ماہ نمایاں سرمایہ کاری کی بدولت اس پورے ہفتے تیزی برقرار رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس پوائنٹس اضافے کے بعد پندرہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔واضح رہے کہ چار سال قبل جولائی دوہزار آٹھ  میں کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس پندرہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوا تھا اور ایک بار پھر انڈیکس اپنی بلند ترین سطح کی جانب گامزن ہے۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاشی سطح پر اچھی خبریں اور حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی جیسے مثبت فیصلوں کی بدولت انڈیکس نے پندرہ ہزار کی سطح عبورکی۔

دوسری طرف لاہوراسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔

ایل ایس پچیس انڈیکس تریسٹھ پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار آٹھ سو تئیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں تہتر کمپنیوں کے اکتیس لاکھ سترہ ہزار تین سو حصص کا کاروبار ہوا۔ دس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، پچیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اڑتیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں