وملبڈن چیمپئن فرانس کی مارین برٹولی نے ٹینس کو خیرآباد کہہ دیا

وملبڈن چیمپئن فرانس کی مارین برٹولی نے ٹینس کو خیرآباد کہہ دیا

اوہائیو (سپورٹس ڈیسک) فرانس کی معروف ٹینس کھلاڑی اور خواتین کی موجودہ ومبلڈن چیمپئن ماریان بارٹولی نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ عالمی ٹینس درجہ بندی میں ساتویں نمبر کی کھلاڑی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسلسل فٹنس کے مسائل کے سبب انہیں یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ بارٹولی نے ٹورنٹو میں کھیلے جا رہے سنسناٹی اوپن میں سمونا ہیلیپ کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کے سامنے انتہائی جذباتی انداز کہا ’یہی وقت ہے جب مجھے ریٹائرمنٹ لینا ہوگی اور اسے اپنے کیریئر کا اختتام ماننا ہوگا۔ مجھے لگتا ہے ٹینس کی دنیا سے میرے جانے کا وقت آ چکا ہے۔‘ بارٹولی نے کہا ’یہ فیصلہ بے حد مشکل ہے۔ میں طویل عرصے سے ٹینس کھیل رہی ہوں اور مجھے اپنا سب سے بڑا خواب سچ کرنے کا موقع ملا ہے۔ سب لوگ میری وہ جیت یاد رکھیں گے نہ کہ یہ آخری میچ۔ میں نے اپنے خواب کو حقیقت میں بدلا اور یہ میرے ساتھ ہمیشہ رہے گا لیکن اب میرا جسم ہر چیز برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ برٹولی نے کہا کہ وہ جب کھیلتی ہیں تو انہیں مسلسل کندھے، کمر اور ایڑی میں درد رہتا ہے۔یہ ہمیشہ سے مشکل رہا ہے۔میں اس سے زیادہ نہیں کھیل سکتی۔اٹھائیس سالہ ماریان بارٹولی کا ومبلڈن پہلاگرینڈ سلیم ٹائٹل تھا۔ وہ پانچ سال پہلے ومبلڈن فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیم سے ہار گئی تھیں۔ حال میں جب وہ سنسناٹی اوپن کھیلنے ٹورنٹو پہنچی تو انہیں پہلے راو¿نڈ میں بائی ملا تھا جبکہ دوسرا راو¿نڈ ہارنے کے بعد ہی انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن