کپتانی کا ارادہ نہیں‘ ورلڈکپ 2015ءکھیلنا چاہتا ہوں : شاہد آفریدی

کپتانی کا ارادہ نہیں‘ ورلڈکپ 2015ءکھیلنا چاہتا ہوں : شاہد آفریدی

Aug 16, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل را¶نڈر بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ کپتانی کا کوئی ارادہ نہیں، کارکردگی مےں تسلسل برقرار رکھنے پر توجہ دے رہا ہوں، ورلڈکپ 2015ءمےں فٹنس اور پرفارمنس کے ساتھ کھےلنا چاہتا ہوں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے کے لئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال بہت بلند ہوا ہے جس کا ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑےوں کو بہت فائدہ ملے گا مگر زمبابوے میں با¶لرز کے ساتھ ساتھ بلے بازوں کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ مصباح الحق اور محمد حفیظ بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی مکمل ہم آہنگی ہے، میں بھی ان کی کپتانی میں تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دینا چاہتا ہوں۔ دورہ زمبابوے کے بعد جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سےرےز کافی ٹف ہوگی، اس دورے کے لئے کھلاڑےوں کو بہت محنت کرنا ہو گی۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا بہت افسوس ہے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونی چاہئے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کےلئے انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینا ہوگا۔ ٹیم ہر ٹورنامنٹ کےلئے تیار ہے مگر دورہ زمبابوے کےلئے سلیکٹرز کو سینئرز کی جگہ ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لانا چاہئے تھا تاکہ ورلڈکپ 2015 ءتک اچھی ٹےم تشکےل دی جا سکے۔اگر میں دورہ زمبابوے کےلئے انکار کر دیتا تو مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگتے۔ پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اس مقصد کےلئے ڈومیسٹک لیول پر ٹورنامنٹ کرانا ہوں گے۔ مستقبل میں کرکٹ ہی ٹارگٹ ہے، کارکردگی میں تسلسل لانا چاہتا ہوں مگر ساتھ ساتھ رفاعی کام بھی کرنا چاہتا ہوں، جلد ہی سیلاب زدگان اور زلزلے کے متاثرین کے لئے رفاعی تنظیم بنا¶ں گا۔

مزیدخبریں