لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے کہا عوام ضمنی انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کو اپنے بھرپور اعتماد سے نوازیں گے وزیراعظم نوازشریف کی پرخلوص کوششوں کی بدولت ملک کو مسائل سے ضرور چھٹکارا ملے گا توانائی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ان دونوں مسائل کے حل سے ملکی معیشت کا پہیہ حرکت کرے گا اور روزگار قومی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں ضمنی انتخاب این اے 68 کے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار شفقت حیات بلوچ کی انتخابی مہم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ میں ایم این ایز چودھری حامد حمید، محسن شاہ نواز رانجھا، ذوالفقار بھٹی، طارق سی قیصر، شہزادی عمر زادی ٹوانہ، ایم پی ایز عبدالرزاق ڈھلوں، رانا منور غوث، نظام الدین سیالوی، شاہ نواز رانجھا مقامی مسلم لیگی قیادت، یوتھ ونگ، ایم ایس کے نمائندوں اور عوام نے شرکت کی۔
عوام ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو اعتماد سے نوازیں گے: حمزہ شہباز
Aug 16, 2013