بھارت کی طرف سے پاکستان میں مزید پانی چھوڑنے پر بڑی تباہی کا خطرہ

Aug 16, 2013

لاہور (میاں علی افضل سے) بھارت کی جانب سے پاکستان میں پانی چھوڑنے پرجنوبی پنجاب کے علاقوں میں اونچے درجے کا سیلاب آنے سے بڑے پیمانے پر تباہی کا آغاز ہو گیا ہے مزید پانی چھوڑنے پر بڑی تباہی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ آئندہ 2 دن میں دریائے چناب سے 6لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے پر پہلے ہی بہت زیادہ تباہی کا خطرہ ہو گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ساڑھے 3لاکھ کیوسک پانی چھورنے سے  دریائے چناب پر مرالہ ،خانکی اور قادرآباد میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے جس سے اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہو نا شروع ہو گئیں ہیں اور متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔  بارشوں کے جاری سلسلہ کی وجہ سے پاکستان میں پہلے ہی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے جبکہ اس صورتحال میں بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت کی جانب سے اپنے ڈیموں کو بچانے اور پاکستان کو ڈبونے کیلئے پانی پاکستان میں چھوڑا جا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے پہلے پاکستان کو مسلسل اچانک دی جانیوالی پیشگی اطلاعات بھی مکمل جھوٹ پر مبنی دی جا رہی ہیں پانی کی مقدار کو درست نہیں بتایا جا رہا جس کا مقصد پاکستان کی جانب سے کئے جانیوالے حفاظتی اقدامات کو ناممکن بنانا ہو سکتا ہے دریائے چناب پر ہیڈ مرالہ سے اس وقت 2لاکھ 37ہزار 160کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جس سے اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے۔ خانکی کے مقام پر 3لاکھ 44ہزار 635کیوسک کا ریلا گزرا جو حد سے 1 لاکھ 50ہزار کیوسک زیادہ ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ قادرآباد سے 2لاکھ 60ہزار438کیوسک کا ریلا گزرا جو حد سے 80ہزار کیوسک زیادہ ہے جس سے ان علاقوں میں بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ہے۔ چشمہ کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ 

مزیدخبریں