اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کوریا، بھارت، ڈنمارک، ہالینڈ، منگولیا، لاﺅ، سیرالیون، پیرو اور پرتگال کے نامزد سفیروں/ ہائی کمشنرز نے جمعرات کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ بعد ازاں انہوں نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقات بھی کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر نے نئے سفیروں/ ہائی کمشنرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے اپنے ملک کے موجودہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے کام کریں گے۔ صدر کو سفارتی اسناد پیش کرنے والے اسلام آباد میں تعینات سفیروں/ ہائی کمشنرز میں جمہوریہ کوریا کے نامزد سفیر سونگ جونگ ہوان، بھارت کے نامزد ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان، ڈنمارک کے نامزد سفیر جیسپر مولر سورنسرن، ہالینڈ کے نامزد سفیر مارسل جیکو ڈی وینک شامل تھے جبکہ نان ریذیڈنٹ سفیروں میں منگولیا کے نامزد سفیر ٹڈنجاف سکھباتر، لاﺅ کے نامزد سفیر سومدی بونکھوم، سیرالیون کے نامزد سفیر ڈاکٹر محمد بی فوفانا، پیرو کے نامزد سفیر گونزالو گتریز رینل اور پرتگال کے نامزد سفیر ماریو فرنینڈو داماس نیونز شامل تھے۔
سفارتی اسناد پیش