کیٹررز، ہوٹلز، ریسٹورنٹ مالکان عوام سے 17 فیصد جی ایس ٹی وصول کرنے لگے

Aug 16, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب بھر میں کیٹررز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس مالکان نے حکومت کی جانب سے سروسز پر عائد16فیصد جی ایس ٹی کی بجائے عوام سے 17فیصد جی ایس ٹی کی وصولی کر رہے ہیں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال مصنوعات پر سیل ٹیکس کی شرح 16 فی صد سے بڑھا کر 17 فی صد کی ہے، لیکن اس کا مذکورہ خدمات پر اطلاق نہیں ہوتا اور کیٹررز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس مالکان غیر قانونی طور پر عوام سے ایک فیصد اضافی ٹیکس وصول کر رہے ہیں ۔ پی آر اے حکام نے کہا کہ صوبائی ٹیکس اتھارٹی کو اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، جس پر اتھارٹی نے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے مالکان تنبیہ کی ہے کہ وہ اس عمل سے باز رہیں۔ ساتھ ہی پی آر اے انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ 1 فی صد اضافی سیلز ٹیکس ہرگز ادا نہ کریں۔

مزیدخبریں