تہران (نوائے وقت نیوز) ایرانی قدامت پرست حکام نے خاتون انجینئرنیناسیاہکالی مرادی کے انتخابی پوسٹروں کو خلاف اسلام قرار دے دیا۔ ایران میں ایک خاتون کونسلر کو جاذب نظر اور پرکشش ہونے کی بنا پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ نینا مرادی نے جون میں بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ لئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نینا سیاہکالی مرادی تاریخی شہر قروین کی سٹی کونسل کی کوسنلر منتخب ہوئی تھیں لیکن مذہبی قدامت پسندوں نے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دلوا دیا ہے۔ 27 سالہ نینا مرادی نے جون میں منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار سے زیادہ ووٹ لئے تھے۔ ان کا حسن اور جاذب نظر ہونا ان کے انتخاب میں آڑے آ گیا اور قدامت پسند مقتدرہ نے انہیں ماڈل قرار دے کر کونسلر بننے سے روک دیا۔ نینا مرادی کی انتخابی مہم کے لئے پوسٹروں پر ان کی مکمل حجاب کے ساتھ تصاویر لگائی گئی تھیں لیکن اس سب کے باوجود قدامت پسند مذہبی حلقوں نے ان کے خلاف مہم برپا کردی۔
ایرانی کونسلر
ایرانی خاتون کونسلر کو جاذب النظر ہونا مہنگا پڑ گیا، قدامت پسندوں نے نااہل قرار دلوا دیا
ایرانی خاتون کونسلر کو جاذب النظر ہونا مہنگا پڑ گیا، قدامت پسندوں نے نااہل قرار دلوا دیا
Aug 16, 2013