مریدکے + گوجرانوالہ (ایجنسیاں+ نمائندہ خصوصی) آزادی مارچ جب مریدکے پہنچا تو ق لیگ کے قافلے میں فیصل آباد کے سابق ناظم رائے عبدالقادر کی کار اس وقت حادثے کا شکار ہو گئی جب وہ سڑک کنارے آہستہ آہستہ جا رہی تھی کہ پیچھے سے آنیوالی ایک تیزرفتار ہینو بس بے قابو ہو کر اس کے اوپر چڑھ گئی۔ کارکن رائے عرفان شدید زخمی ہو گیا علاوہ ازیں گوجرانوالہ میںانقلاب مارچ کے دوران فلائی اوور پر کار ڈیوائیڈر کے ساتھ ٹکرانے سے دو کارکن نوید اور اسلم زخمی ہوگئے۔