لاہور(ایجنسیاں) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ کے ’’گلو چوہدری‘‘ اور آزادی مارچ کے ’’گلو شیخ‘‘ اور انکے ٹولے کی جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہونگیں‘ ملک میں آمریت کو پروان چڑھانے والی قوتیں متحد ہوچکیں ہیں‘ عمران خان صرف خوابوں میں وزیراعظم بن سکتے ہیں، عملی طور پر ایسا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جمعہ کے روز ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام نے آزادی اور انقلاب مارچ کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے اور پاکستان کے عوام مسلم لیگ (ن) اور حکو مت کے ساتھ ہیں اور ملک میں 2018ء سے پہلے انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور وزیراعظم بھی اپنی آئینی مدت پوری کرینگے۔ تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں 6 ہزار لوگ شریک ہوئے اور میں واضح کرنا چاہتا ہوں ملک جمہوریت اور حکو مت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو ناکام کے سواکچھ ملے گا اور عمران خان کے ساتھ ساتھ طاہر القادری کو بھی اپنے حواریوں سمیت مایوس ہی واپس لوٹنا پڑیگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پومی بٹ کے پتھرائو سے عمران خان کو کنٹینر سے اتر کر بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھنے کا جواز مل گیا۔ اس کے بعد ان کی رفتار تیز ہو گئی اور وہ مولوی صاحب سے آگے نکل گئے۔
رانا ثناء اللہ