ہری پور (اے پی پی) ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ کے پانی میں اضافہ ہوا ہے اورتربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 5 فٹ رہ گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1544.25 فٹ بک بلند ہوگئی ہے ۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً 5 فٹ تک رہ گئی ہے اور امید ہے کہ آئندہ تین روز میں تربیلا ڈیم پانی سے بھر جائے گا۔
تربیلا ڈیم