سکھر(این این آئی) روہڑی سٹیشن کے قریب مرادشاہ پھاٹک کے مقام پر ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ریلوے لائن کا تین انچ حصہ پراسرار طور پر ٹوٹ گیا۔ ڈرائیور نے ٹوٹی ہوئی ریلوے لائن کی اطلاع ریلوے انتظامیہ کو دی جسکے بعد ریلوے انتظامیہ نے کچھ دیر بعد کراچی جانے کے لئے پہنچنے والی ہزارہ ایکسپریس کو روہڑی سٹیشن پہنچنے سے قبل ہی روک لیاگیا۔ ہنگامی بنیادوں پرمنڈوڈیرو سٹیشن پر روک دیا اور اس موقع پر اطلاع ملنے پر ڈیس ایس ریلوے سکھرفرخ تیمور نے بروقت پہنچ کر متاثرہ ریلوے لائن کی مرمت کراکے ایک گھنٹہ بعد ریلوے ٹریک کو بحال کرکے ٹرینوں کی آمدورفت شروع کرادی۔
سکھر/ ریلوے لائن