جاپان کی جنگ عظیم دوم میں مرنے والوں کی یاد گار کیلئے عطیے کی پیشکش، جنوبی کوریا کی مذمت

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی جنگ عظیم دوئم میں مرنے والوں کی یاد گار کیلئے عطئے کی پیشکش کی جنوبی کوریا نے مذمت کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ روز جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے 1945ء میں جنگ عظیم کے دوران کوریا میں مرنے والے اپنے سپاہیوں کی یادگار کیلئے بھاری عطئے کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ کوریا میں جنگ کے دوران مرنے والے ہمارے بہادر سپاہی قومی ہیرو ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ان کی یادگار کیلئے بھاری عطئے کی پیشکش بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن