میسوری(اے ایف پی )امریکی ریاست میسوری میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ ریاستِ کیلفورنیا میں سڑکوں پر نکلنے والے یہ افراد اٹھارہ سالہ نوجوان مائیکل برائون کی ہلاکت پر احتجاج کر رہے تھے جس کو ایک ڈالرمالیت کا سامان چرانے پر پولیس نے نو گولیاں مار دی تھیں، مظاہرین کا الزام تھا کہ ریاست میسوری میں پولیس نسلی امتیاز کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاہ فام افراد کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔نیو یارک میں بھی سینکڑوں افراد نے پولیس کے خلاف مظاہرہ کیاملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ ہفتے سے جاری ہے ۔دریں اثناء امریکی صدر اوباما نے سیاہ فام نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بارے میں کہا کہ انہوں نے میسوری کے گورنر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، جبکہ ایف بی آئی، اور امریکہ محکمہ انصاف اپنے طور پر واقعہ کی تفصیلی چھان بین اور رپورٹ بنا رہے ہیں۔