لاہور(سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی گالف ٹورنامنٹ امیچور میں وزیر علی جبکہ سینئر میں جاوید اے خان نے جیت لیا۔ لاہور جم خانہ گالف کورس میں منعقد ہونے والے ایک روزہ ایونٹ میں 92 گالفرز نے حصہ لیا۔ گراس سیکشن میں وزیر علی کو فاتح جبکہ قاسم خان کو رنر اپ قرار دیا گیا۔ سینئر سیکشن میں جاوید اے خان نے پہلی اور اسد خان نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ویٹرنز کے گراس سیکشن میں عبدالستار نے پہلی اور اعجاز نذیر نے دوسری، نیٹ سیکشن میں جاوید اے ضیاء پہلے اور ڈاکٹر پروفیسر خواجہ صادق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر شوکت حسن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
جشن آزادی گالف ٹورنامنٹ امیچور ایونٹ وزیرعلی، سینئر جاوید خان نے جیت لیا
Aug 16, 2014