’’کھانا ملے نہ ملے نسوارملتی رہے‘‘ جوش برقرار رہیگا

اسلام آباد (آن لائن) خیبر پی کے سے آنے والے آزادی مارچ کے قافلے میں شامل افراد نسوار کے  ہزاروں پیکٹس بھی ساتھ لائے، پٹھانوں کاکہنا تھا کہ یہ ان کی سی این جی ہے، جب تک ملتی رہے گی جوش برقرار رہے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پٹھانوں کی مجبوری دیکھ کرآزادی مارچ کے سٹیج کے گرد نسوار فروشوں نے بھی ڈیرے ڈال لئے ہیں، قافلے میں شامل لوگوں سے جب ان کے کھانے پینے اور دیگر انتظامات بارے سوال کیا گیا تو لوگوں نے کہاکہ انہیں کھانا ملے یا نہ ملے میں صرف نسوار ملتی رہے۔ دریں اثناء آزادی مارچ کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں نسوار کی فروخت میں دھڑا دھڑ اضافہ دیکھنے کو ملا، زیرو پوائنٹ سے فیض آباد اور فیض آباد سے آبپارہ تک تین شاہراؤں پر آج کی تازہ نسوار کی آوازیں گونجتی  رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...