گوجرانوالہ (آن لائن) عمران خان اور طاہر القادری کا ٹیلیفونک رابطہ، جمعہ کے روز گوجرانوالہ میں تحریک انصاف پر پتھرائو کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طاہر القادری سے رابطہ کیا اور انہیں تحریک انصاف کے قافلے پر ہونے والے حملے سے آگاہ کیا اور انہیں بھی الرٹ رہنے کا کہا کہ ان کے قافلے پر بھی حملہ ہو سکتا ہے جبکہ طاہر القادری نے عمران خان کے قافلے پر حملے کی مذمت کی۔