گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت گوجرانوالہ میں کنٹینر سے اتر کر بلٹ پروف گاڑی میں منتقل ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اور لانگ مارچ کے شرکاء کے درمیان پتھرائو کے بعد عمران خان کنٹینر سے نکل کر بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھے۔ ذرائع کے مطابق کنٹینر کی سست روی کے باعث عمران خان نے گاڑی میں اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد وہ ایلیٹ فورس کی سکیورٹی میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔
گوجرانوالہ میں تصادم، عمران کنٹینر سے اتر کر بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ گئے
Aug 16, 2014