سوشل میڈیا پر لیگی کارکنوں اور ناقدین نے آزادی مارچ پر پتھرائو کو شیطان کو سات کنکریاں مارنے سے تشبیہ دیدی

Aug 16, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور ناقدین نے آزادی مارچ پر ہونے والے پتھرائو کو شیطان کو سات کنکریاں مارنے سے تشبیہ دیدی۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر اور فیس بک پر صارفین نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر مختلف کمنٹس دیئے۔ بعض نے اسے سنجیدگی سے لیا تو بعض نے اس کا مذاق اڑایا۔ ادھر عمران خان  کے ناقدین اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے گوجرانوالہ میں انکے ساتھ پیش آنیوالے پتھرائو کے واقعہ کو شیطان کو سات کنکریاں مارنے سے تشبیہ دی اور کہا کہ ہم نے پتھر نہیں مارے بلکہ مناسک حج کی طرح شیطان کو  7 کنکریاں ماریں۔

مزیدخبریں