تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی سینکڑوں گاڑیاں ٹول ٹیکس ادا کئے بغیر اسلام آباد گئیں

گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی ) پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے قافلوں میں شامل ہزاروں گاڑیاں چیانوالی ٹول پلازہ پر ٹیکس کی ادائیگی کئے بغیر ہی اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے آزادی اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 15 سو سے زائد کاروں، بسوں، مسافر ویگنوں، لوڈر ڈالوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ شامل تھی۔ ٹرانسپورٹ کا ٹیکس لاکھوں رو پے بنتا تھا اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ انقلاب اور آزادی کے دعویداروں کا یہ عمل انتہائی افسوسناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...