قافلے کی سست رفتاری‘ گجرات میں چودھریوں کی طرف سے آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے تیار گرم ناشتہ شام کے ٹھنڈے کھانے میں تبدیل ہو گیا

گجرات (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے آزادی مارچ کی سست رفتاری کی وجہ سے گجرات میں مارچ کے شرکا کیلئے تیار کیا گیا گرما گرم ناشتہ شام کے ٹھنڈے کھانے میں بدل گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آزادی مارچ کو گذشتہ صبح گجرات پہنچنا تھا وہاں چودھری برادران کی طرف سے مارچ کے شرکاء کیلئے نان چنے‘ حلوہ پوری‘ بریانی کا بندوبست کیا گیا تھا۔ عمران کا قافلہ شام ساڑھے 5 بجے گجرات پہنچا جن کو گرما گرم ناشتے کی جگہ ٹھنڈا کھانا ہی تقسیم کیا گیا لوگ بریانی کے ڈبوں پر چھینا جھپٹی کرتے رہے۔ چھینا جھپٹی میں رزق کی بے حرمتی کے مناظر بھی دیکھے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...