لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ کے زیرِاہتمام حج تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 16 اگست بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب تا رات 10بجے جامع مسجد خالد کیولری گرائونڈ کینٹ لاہور جبکہ کل17 اگست بروز اتوار صبح 10 بجے سے نمازِ عصر تک جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہو گا جس سے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی‘ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان‘ مفتی محمد زکریا‘ مفتی خرم یوسف اور مولانا عبداللہ یاسر سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے۔