آزادی کی حفاظت ہمارا فرض ہے: قومی امن کمیٹی کی ریلی

لاہور (خبرنگار) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر کی زیر قیادت جوہر ٹائون میں ریلی نکالی گئی جس میں چودھری لئیق احمد‘ آغا شوکت‘ ارشاد عالم شاد‘ امجد عبید‘ چودھری سلیم‘ وقار احمد‘ خالد محمود‘ اعجاز احمد‘ نور حسین‘ منظور حسین‘ امیر علی زیدی‘ سید مبین شاہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب میں رہنمائوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔ ہمارے بزرگوں نے یہ ملک لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کیا ہم ان قربانیوں کی لاج نبھائیں گے۔ پاکستان وہ عظیم نعمت ہے جس کی ہم نے قدر نہیں کی۔ پاکستان کو قائد اور اقبال کے خوابوں کی عملی شکل دینا ہمارا فرض ہے۔

ای پیپر دی نیشن