مسلم لیگ ن پنجاب میں 6 سال سے بے کار منصوبوں پر قومی دولت ضائع کر رہی ہے : سعدیہ سہیل رانا

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین ورکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی کمی نہیں ،سستی بجلی کی کمی ہے اس لئے حکومت کو سستی بجلی کے لئے پانی سے چلنے والے پاور پلانٹ لگانے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں 6 سال سے بے کار منصوبوں پر قومی دولت ضائع کر رہی ہے سستی روٹی ، فوڈ سپورٹ پروگرام ، آشیانہ ، لیپ ٹاپ ، گرین ٹریکٹر ، پیلی ٹیکسی ، موبائل ہیلتھ یونٹ ، سولر لیمپ ، دانش سکول جیسے ناکام منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے ضائع کر دیئے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...