رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کے بھتیجے، کوآرڈینیٹر قومی حلقہ128ملک عرفان شفیع کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت ترقی و خوشحالی کی منازل طے کر رہی ہے۔ اقتدار چھیننے کی ہوس میں مبتلا انقلاب اور آزادی مارچ کر کے ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے والے سیاسی لٹیرے عوام کے خیر خواہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ بستی امین پورہ حنیف لنڈا کی رہائشگاہ پر کارکنوں اور میڈیا سے کر رہے تھے۔