لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بادشاہت کا دور ختم ہونے والا ہے۔ آنے والے چند دنوں میں پاکستان کو حقیقی آزادی مل جائے گی اور پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کو اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرنے میں غیر ضروری تاخیر کی جس سے لاکھوں لاہوریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔