لاہور( خصوصی رپورٹر) ویمن ورکرز آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر اور معروف مزدور رہنما آئمہ محمود نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی پنجہ آزمائی بخیر وخوبی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی ۔ سیاسی رہنما بھی ورکنگ ویمنز کے مسائل حل کروا نے میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں ۔ آئمہ محمود نے مزید کہا کہ ای او بی آئی کے پنشنروں کی ماہانہ رقم 10 ہزار روپے کرکے حکومت مزدور پیشہ افراد کی دعائیں لے ۔