ٹائون شپ بلاک 16 کے مکین پینے کے صاف پانی سے محروم‘ سینکڑوں زندگیاں دائو پر

لاہور( نامہ نگار) ٹائون شپ کے علاقہ میں بلاک 16 میں ٹیوب ویل پرواٹر فلٹریشن پلانٹ نہ لگائے جانے پر علاقہ کے مکین ہیپاٹائٹس سمیت پیٹ کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔ جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج اور انہوں نے محکمہ واسا کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرے میں محمد سرفراز خان ، سابق کونسلر وسماجی رہنما ، چوہدری عرفان ، شوکت ،ڈاکٹر محمد یعقوب ، شفیق قمر ، شیخ مظہر ، طارق احسان غوری سمیت علاقہ کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں متعدد بار اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور اس مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا مگر اسے نظر انداز کرنے کی وجہ سے علاقہ کے رہائشی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ علاقہ کے سماجی وتاجر راہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان نے ایم ڈی واسا لاہور سے پر زور اپیل کی ہے کہ بلاک نمبر 16 میں ٹیوب ویل کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر صاف شفاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے ۔ محمد سرفراز خان نے کہا کہ چند سال قبل اس جگہ کا معائنہ بھی ہوا لیکن مقام افسوس ابھی تک فلٹریشن پلانٹ نہ لگ سکا انہوں نے کہا کہ غیر صحت بخش پانی کے باعث لوگ پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں فلٹر لگنے سے بلاک نمبر 11-12-15-16 اور دیگر بلاکوں کے عوام اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے اور صحت بخش صاف ستھرا پانی حاصل کر سکیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...