لاہور (جواد آر اعوان + نیشن رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں سفارتی علاقہ ’’ڈپلومیٹک انکلیو‘‘ کے قیام کے حوالے سے بعض حکومتی ذمہ داروں کی طرف سے تحفظات اٹھائے جانے کے بعد اس معاملے پر غیر رسمی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور میں سفارتی انکلیو کے قیام کیلئے سکیورٹی کے کئی تحفظات دور کئے جانے ضروری قرار دئیے گئے۔ ڈپلومیٹک انکلیو کے قیام کیلئے سکیورٹی کے کئی تحفظات دور کئے جانے ضروری قرار دئیے گئے۔ ڈپلومیٹک انکلیو کا معاملہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھی چند روز قبل زیر بحث آیا تھا جبکہ ایل ڈی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عمارہ خان نے کہا تھا ڈپلومیٹک انکلیو ایل ڈی اے کے لئے لانچ ہونے والے منصوبے ایل ڈی اے سٹی میں بسایا جائے گا مگر صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شریک بعض شرکاء کے مطابق ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا یہ محض تجویز تھی جس پر غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایک سینئر ایل ڈی اے افسر کی طرف ڈپلومیٹک انکلیو کیلئے زمین ایل ڈی اے سٹی میں دینے کے بیان پر حکومت کے ذمہ داروں کی طرف سے کوئی باقاعدہ جواب بھی نہیں۔ واضح رہے عمارہ خان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو کالج کے زیر تربیت افسروں کے دورہ کرنے والے وفد سے گفتگو کے دوران یہ بیان دیا تھا۔ ان کے بیان کے مطابق اگر ڈپلومیٹک انکلیو ایل ڈی اے سٹی جیسے گنجان آباد منصوبے میں تعمیر کیا جائے تو یہ حکومت اور وہاں اپنے رہنے والے عام شہریوں کے لئے سکیورٹی کے شدید خطرات پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔