نیویارک (نمائندہ خصوصی) ہلیری کلنٹن کی نجی ای میلز کے تنازعہ کی انکوائری کے سلسلہ میں انکی اہم ساتھی ہما عابدین سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی۔ امریکی اخبارات کے مطابق ہلیری نے جج کو بتایا ہما مشی گن میں پیدا ہوئیں اور اس کی ماں پاکستانی اور باپ بھارتی تھا۔ دونوں نے اس کی پرورش سعودی عرب میں کی۔ ہما کا میرے گھر پر پڑے کمپیوٹر میں ذاتی ای میل اکاؤنٹ تھا۔