نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں انکم ٹیکس حکام اور سی آئی ڈی پولیس نے ایک سرکاری افسر کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر ساڑھے چار کروڑ نقد، اڑھائی کلو سونا، 34.7 قیراط ہیرے برآمد کرلئے۔ اطلاعات کے مطابق آئی اے ایس آفیسر کپل موہن کے فلیٹ پر چھاپہ کرکٹ جوا سکینڈل میں گرفتار بعض بکیوں کی نشاندہی پر مارا گیا۔ کپل آج کل یوتھ امپاورمنٹ اینڈ سپورٹس کے پرنسپل کے سیکرٹری کے طور پر تعینات تھے۔
بنگلور، بھارتی سرکاری افسر کے فلیٹ پر چھاپہ، ساڑھے چار کروڑ نقد، اڑھائی کلو سونا، 35 قیراط ہیرے برآمد
Aug 16, 2015