پاکستان عالمی سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے ٹیم ‘ماسٹرز ایونٹ کے فائنل ہار گیا

کراچی (سپورٹس رپورٹر ) آئی بی ایس ایف ورلڈ مینز ٹیم سنوکر چیمپئن شپ ملائیشیا نے جیت لی۔ ماسٹرز ایونٹ افغانستان کے نام رہا ۔ما سٹرز کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 5-2کے فریم سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔صالح محمد اور زیمارائی حسن پر مشتمل افغان کیوئسٹ نے پاکستان کے سابق ورلڈ چیمپئن محمد یوسف اور نوین پروانی کو ہرانے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیم ایونٹ فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال اور شاہد آفتاب پر مشتمل پاکستان تھری ٹیم کو ملائیشیاء کے کین ہوماہ اور کوک لیونگ لم نے 5-4کے فریم سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم ملائیشیا کو 2400 امریکی ڈالر، رنر اپ ٹیم پاکستان کو1200 ڈالر، سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو فی کس 600 ڈالر،کوارٹر فائنلسٹ ٹیموں کو300 ڈالر فی کس جبکہ چیمپئن شپ میں 138 کی سب سے بڑی بریک سکورکرنے پر محمد سجاد کو300 ڈالر کا انعام دیا گیا۔ ماسٹرز ٹیم ایونٹ کی فاتح ٹیم افغانستان کو1200 ڈالر، رنر اپ ٹیم کو 600 ڈالر، سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 300 ڈالر فی کس جبکہ ہائیسٹ بریک پر 200 ڈالر کا انعام دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...