لندن (نیٹ نیوز/ این این آئی) القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے آڈیو پیغام نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی۔ القاعدہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کا آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جنگجوؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 9/11 کے حملوں کی طرز پر واشنگٹن، لندن، پیرس اور تل ابیب پر دھماکوں کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے وہ کابل، غزہ اور بغداد سے جنگ کا رخ لندن، پیرس اور واشنگٹن کی جانب موڑیں۔ واضح رہے حمزہ بن لادن شروع سے ہی اپنے والد اسامہ بن لادن کے ساتھ رہے ہیں۔ القاعدہ کے قیام کے وقت بھی وہ اپنے والد کے ساتھ ساتھ ہی تھے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ القاعدہ کی لیڈرشپ انہیں تنظیم کا سربراہ بنانے پرغورکررہی ہے۔
اسامہ کے بیٹے کا آڈیو پیغام، واشنگٹن، پیرس، تل ابیب پر نائن الیون جیسے حملوں کی دھمکی
Aug 16, 2015