قاہرہ (آن لائن+رائٹرز) مصر میں پولیس نے مقتولین رابعہ العدویہ سکوائر کی دوسری برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کرنے والے سابق حکمراں جماعت اخوان المسلمون کے حامیوں کو اشک آور گیس کی شیلنگ کرکے منتشر کردیا ہے۔ دارالحکومت قاہرہ میں برطرف صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے حامی سینکڑوں مقتولین کی دوسری برسی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ادھر معزول مصری صدر مرسی کی سزائے موت اور عمر قید کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی۔ عدالت کی طرف سے بنائی گئی وکلا کی ٹیم نے یہ پٹیشن دائر کی کیونکہ مرسی نے کوئی وکیل نہیں کیا جو ان کا دفاع کرسکے۔ ادھر احتجاجی تحریک میں ہلاکتوں کی اقوام متحدہ سے انکوائری کی ہیومن رائٹس واچ کی اپیل حکومت نے مسترد کر دی۔ یاد رہے 2 برس قبل سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں سینکڑوں افراد مارے گئے تھے۔
مصر/ مظاہرہ