یمن: تعز میں جھڑپیں، 6 حوثی باغی ہلاک، قبائلی ملیشیا کا معزول صدر کے محل پر قبضہ

صنعا (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ بی بی سی+ آن لائن) یمن کے جنوبی شہر تعز میں قبائلی ملیشیا نے معزول صدر کے محل پر قبضہ کر لیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق تعز شہر میں قبائلی ملیشیا سے شدید جھڑپوں میں 6 حوثی باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ادھر جلاوطن حکومت کی حامی فوج نے ملک کے جنوب میں ایک اور صوبے پر قبضہ کر لیا جس کے بعد سعودی اور اتحادی طیاروں کی بمباری کی مدد سے کنٹرول کل پانچ صوبوں پر ہو گیا ہے۔ ادھر سعودی وزارت دفاع کے میئر بریگیڈائر جنرل احمد عیسری نے کہا جنگی جہازوں کی ساحلی یمن پر تعیناتی آپریشن کا حصہ ہے۔ تمام مشکوک جہازوں اور کشتیوں کی تلاشی لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...