اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ن خیبر پی کے کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران خیبر پی کے میں ٹاﺅن اور ضلعی نظامات/ نائب نظامات کے امیدواروں کا تعین کیا جائے گا۔اجلاس میں چیئرمین عمران خان انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندوں امیدواروں کے مفصل انٹرویوز کریں گے ان کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
تحریک انصاف / اجلاس