آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شجاع خانزادہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جبکہ ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ ایک بہادر افسر تھے، پاکستان کودہشتگردی سےپاک کرنےکیلیےشجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں کر سکتیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو تحقیقات کر کے مجرموں تک پہنچنے کی بھی ہدایت کی ہے-