شجاع خانزادہ کی شہادت سے ملک سچے پاکستانی اور وطن پر جان چھڑکنے والے سیاستدان سے محروم ہو گیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے اٹک میں ہونے والے دھماکے میں صوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت سے ملک سچے پاکستانی اور وطن پر جان چھڑکنے والے سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وہ شجاع خانزادہ کی شہادت کے صدمے کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہیں، شجاع خانزادہ ان کے قریبی ساتھی تھے اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شجاع خانزادہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں جنہیں قوم کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی اور سفاک قاتل اپنے عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...