”کرپشن کےخلاف غیر سیاسی تحریک امکانات اور تقاضے“ حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار جمعرات کو ہوگا

Aug 16, 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے”کرپشن کے خلاف غیر سیاسی تحریک۔ امکانات اور تقاضے“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4-C ایل ڈی اے فلیٹس شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک لاہور میں جمعرات 18 اگست کو ساڑھے دس بجے صبح منعقد ہو گا۔ بیرسٹر علی ظفر (صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن) صدارت کریں گے۔ افتخار احمد (سینئر تجزیہ کار) اور ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ (سینئر تجزیہ کار) مہمانانِ خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں عارفہ صبح خان (سینئر کالم نگار) اور یاسر پیرزادہ (سینئر کالم نگار) شامل ہیں۔

مزیدخبریں