گدو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، درمیانے درجے کا سیلاب

Aug 16, 2016

سکھر(صباح نیوز)گدو اورسکھر بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے۔ رواں سال میں یہ سب سے بڑا سیلابی ریلا ہے جس کے داخل ہونے کے بعد دونوں مقام پر پہلی دفعہ درمیانی درجے کی سیلابی صورتحال پید ہوجائیگی۔انچارج کنٹرول روم کے مطابق گدواورسکھربیراج کے مقام پرپانی کی سطح بلندہورہی اورآئندہ24 گھنٹوں میں بڑاسیلابی ریلادریائے سندھ میں داخل ہوگا۔عبدالعزیز سومرو کا کہنا ہے کہ گدواورسکھربیراج پر رواں سال میں کاپہلابڑاسیلابی ریلاہوگا جبکہ دریائے سندھ میں گدوکے مقام پردرمیانی درجے کاسیلاب آنے کاامکان ہے۔انچارج کنٹرول روم کے مطابق گدوبیراج پرپانی کی آمد3لاکھ20ہزار6سوکیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، گڈوبیراج کے مقام پرپانی کا اخراج 2لاکھ 88ہزار 3سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سکھربیراج پرپانی کی آمد2لاکھ31ہزار3سوکیوسک ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکھربیراج پرپانی کااخراج1لاکھ 75ہزار4سو کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پرپانی کی آمد1لاکھ 12ہزار7سوکیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔کوٹری بیراج پرپانی کااخراج85ہزار9سوکیوسک یکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں