ایروناٹیکل کمپلیکس کے منصوبوں سے سالانہ ایک ارب ڈ الر فائدہ ہو رہا ہے: چیئرمین

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان ائرو ناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ائر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے ادارے کے جاری منصوبوں کی وجہ سے قومی خزانہ کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزارت دفاعی پیداوار کے پریس بیان میں بتایا گیا ہے ارشد ملک نے رانا تنویر حسین سے ملاقات میں ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کی سال 2015-16ء کی کارکردگی اور کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ ملک کے اندر طیارہ سازی، میراج طیاروں اور دیگر جہازوں کی ازسرنو بحالی اور آلات کی تیاری کے کارخانوں کی کارکردگی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس، کامرہ کی استعداد کار بڑھانے کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کامرہ میں چین کے اشتراک سے جے ایف 17 اور سپر مشاق پر کام جاری ہے۔ ایئر مارشل ارشد ملک نے بتایا ادارے میں جاری منصوبوں کی لاگت 61 کروڑ 55 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔پی اے سی کامرہ نے کٹھن مراحل طے کیے۔ ادارے کو افرادی قوت کی فراہمی کیلئے تکنیکی تربیتی اداروں کی اشد ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا وفاق و صوبوں کی سطح پر تکنیکی افرادی قوت کی تیاری کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ نئے متوازی نظام کے بجائے موجودہ صنعت کو ترقی دیکر مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ جے ایف 17 پروگرام پاکستان اور چین کا فخر ہے۔ مزید جدت کیلئے انجینئرز اور ٹیکنیشنز اپنی کاوشیں جاری رکھیں۔ برآمدی اشیاء کی فہرست میں اضافے کیلئے کاوشیں کی جائیں۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی دفاعی صنعتوں کے مالی امور کے حل کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...