سانحہ کوئٹہ: وکلا کا آٹھویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ جاری

کوئٹہ(صباح نیوز)سانحہ کوئٹہ کے آٹھو یں روز بھی کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں عدالتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہیں۔ پیر کو عدالتیں کھلیں تووکلا ،جج صاحبان اور سائلین عدالتیں میں پہنچے۔ادھر ضلعی کچہری میں بار روم پر سیاہ جھنڈا بھی لہرایا ہوا تھا،بارروم میں موجود وکلا ءغمزدہ اور چہروں پر اداسی چھائی ہوئی تھی، وکلاءکی جانب سے عدالتی کارروائی کابائیکاٹ آٹھویں روز بھی جاری رہا، وکلاءعدالتوںمیں پیش نہیں ہوئے۔
کوئٹہ

ای پیپر دی نیشن