اسلام آباد(این این آئی )آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پارٹی میں انتشار پھیلانے اور ان کا ساتھ دینے والوں کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔فسادی آل پاکستان مسلم لیگ کے کامیاب جلسوںپر حیران ہیں،’’ کھیلیں گے نہ کھلنے دیں گے‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔فسادی پارٹی صدر تو کیا پارٹی رکن بھی نہیں ہیں۔پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد تھے اور وہی رہیں گے،پارٹی کے مرکزی دفتر سمیت صوبائی دفاتر بھی وہی ہیں جو پہلے تھے.قوم کو یوم آزادی مبارک ہو،خداکرے پاکستان ہمیشہ سلامت رہے۔منگل کو آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے پارٹی کارکنان کے نام اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اے پی ایم ایل کے ملیر کراچی اور فیصل آباد میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ منعقد ہوئے کامیاب جلسوں پر انتظامیہ اور اتحادیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم آنے والے دنوں میں اس اتحاد کو مزید مستحکم صورت میں دیکھیں گے۔فیصل آباد کے جلسے میںگلگت سے لے کر کراچی تک پارٹی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور چاروں صوبائی صدور کی محنت سے یہ جلسے کامیاب ہوئے۔ وہ عناصر جو ’’خود کھیلنے،نہ دوسروں کو کھیلنے دینے‘‘کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
پر ویز مشرف
فسادیوں کا اے پی ایم ایل سے کوئی تعلق نہیں، پرویز مشرف
Aug 16, 2017