پشاور(بیورورپورٹ)پشاور کے نواحی علاقہ چمکنی ترناب فارم میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ارباب عثمان خان کے حجرے پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ارباب عثمان خان کے حجرے کے ’خادم‘ قاسم جان نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب وہ حجرے میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے باہر سے حجرے میں دستی بم پھینک دیا جو صحن میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں حجرے کی دیواروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف ذاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔
دستی بم ، حملہ
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب عثمان خان کے حجرے پر دستی بم سے حملہ
Aug 16, 2017